بھارتمقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی ائر فورس نے 68ہزار سے زائد فوجی، 90 ٹینک و دیگر سامان مشرقی لداخ پہنچا دیا

نئی دہلی : بھارتی ائر فورس نے فوج کے 68ہزار سے زائد اہلکار ،90 ٹینک اور دیگر ہتھیار مشرقی لداخ میںلائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر پہنچا دیے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی میڈیا نے دفاعی اور سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اعلیٰ ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آئی اے ایف(انڈین ائر فورس)نے اپنے ایس یو 30 ایم کے آئی اور جیگوار جیٹ طیاروں کو خطے میں چوبیس گھنٹے نگرانی اور انٹیلی جنس معلومات اکٹھا کرنے کے لیے تعینات کیا۔ آئی اے ایف کے طیاروں نے 68ہزار سے زائد فوجی،90 سے زیادہ ٹینک، تقریباً 330 بی ایم پی پیادہ جنگی گاڑیاں، ریڈار سسٹم، آرٹلری گن اور بہت سے دوسرے سازوسامان علاقے میں پہنچا دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button