مقبوضہ جموں و کشمیر

کسانوں نے ایجی ٹیشن معطل کر دی، واپس نہیں لی کیونکہ وہ مودی حکومت پر بھروسہ نہیں کرتے: جماعت اسلامی ہند

نئی دہلی 13 دسمبر (کے ایم ایس) جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا ہے کہ کسانوں نے اپنا احتجاج واپس نہیں لیا بلکہ صرف معطل کیا ہے کیونکہ انہیں مودی حکومت پر اعتماد اور بھروسہ نہیں ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جماعت اسلامی ہند کے نائب امیرنے نئی دہلی میں جاری ایک بیان میں کہاکہ یہ اعتماد اور بھروسے کا نقصان کافی تشویشناک ہے اور ماضی کی پالیسیوں اور حکومت کے ساتھ تجربے کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک متحرک جمہوریت میں لوگوں کی رائے کی قدر کی جانی چاہیے اور حکومت کی جانب سے کسی بھی فیصلے کو ناقابل تنسیخ قرار نہیں دیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی رائے کی قدر کرنے پر مجبور ہے۔تاہم یہ سمجھنا ضروری ہے کہ کیا غیر منصفانہ زرعی قوانین کو واپس لینے کا حکومت کافیصلہ انتخابی مجبوریوں کی وجہ سے تھا یا جمہوری اور آئینی روح کے تحت کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کسانوں کے مفادات کو دل سے اہمیت دیتی تو یہ فیصلہ بہت پہلے کر لینا چاہیے تھا۔ ایسا لگتا ہے کہ زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کرنے پر حکومت مجبورہوگئی کیونکہ اس نے آنے والے اسمبلی انتخابات میں اپنی شکست دیکھی تھی۔ اس لیے حکومت کا فیصلہ کسانوں کا اعتماد واپس نہیں لا سکتا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button