بھارت
تلنگانہ: کمسن بچی کو آبروریزی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا
حیدرآباد:
بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع پداپلی میں ایک چھ سالہ لڑکی کو آبروریزی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کمسن بچی کی ضلع میں کٹنا پلی کے قریب رائس مل کے ایک کارکن نے عصمت دری کی اور بعد ازاں اسے قتل کیا۔ یہ واقعہ جمعرات کی شام پیش آیا ہے۔
ملزم ونود ماجی کا تعلق ریاست بہار سے بتایا جاتا ہے جو بچی کو رائس مل کے پیچھے کے علاقہ میں لے گیا جہاں اس نے لڑکی کو عصمت دری کے بعد قتل کردیا۔