مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی بی ایس ایف اہلکار کی لاش ندی سے برآمد

مغربی بنگال 10 جنوری (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع مالدہ میں ایک ندی سے بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے ایک اہلکار کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسرو س کے مطابق ضلع کے علاقے جعفرپور کے قریب ندی سے بی ایس ایف اہلکار کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت بی ایس ایس کی 159بٹالین کے کانسٹیبل ویویک کمار تیواری کے طورپر ہوئی ہے جو بنگلہ دیش کے ساتھ سرحد پر تعینات تھا ۔ بی ایس ایف اہلکار گزشتہ شب بنگلہ دیش سرحد کے قریب ایک گشتی ٹیم میں شامل تھا۔ بی ایس ایف اہلکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مالدہ میڈیکل کالج بھیج دیا گیا ہے۔ ابھی تک بی ایس ایف یا پولیس کی طرف سے اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بی ایس ایف اہلکار مبینہ طورپر مویشیوں کے اسمگلروں کے ہاتھوں ہلاک ہو ا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button