بھارت

بی جے پی آدیواسیوں کی زمینوں کو ہتھیانے کے لیے انہیں ونواسی کہہ رہی ہے: راہول گاندھی

 

Rahul Ghandiکیرالہ14اگست(کے ایم ایس)بھارت میں کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ حکمران بی جے پی قبائلی برادریوں کو جنگلوں تک محدود کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور انہیں آدیواسی کے بجائے ”ونواسی”کہہ کر زمین کے اصل مالک ماننے سے انکار کر رہی ہے۔
ریاست کیرالہ کے ضلع وائناڈ کے علاقے منانتھاوادی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ قبائلیوں کو ونواسی کہنے کے پیچھے ایک منطق ہے۔یہ اس بات سے انکارکے مترادف ہے کہ آپ (قبائلی)زمین کے اصل مالک ہیں اور آپ کو جنگل تک محدود رکھنا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کا تعلق جنگل سے ہے اور آپ کو جنگل نہیں چھوڑنا چاہیے۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ یہ نظریہ ان کی پارٹی کے لیے قابل قبول نہیں ہے کیونکہ لفظ ونواسی قبائلی برادریوں کی تاریخ اور روایات کو مسخ کرنا اور ملک کے ساتھ ان کے تعلقات پر ایک حملہ ہے۔راہول گاندھی نے کہاکہ ہمارے لیے آپ آدیواسی یعنی زمین کے اصل مالک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ آدیواسی زمین کے اصل مالک ہیں، انہیں زمین اور جنگلات کا حق دیا جانا چاہئے اور انہیں جو چاہیں کرنے کاحق دیا جائے۔انہیں تعلیم، نوکری، پیشے وغیرہ کے وہ تمام مواقع دیئے جائیں جو ملک میں ہر کسی کو دیئے جاتے ہیں۔ قبائلیوں کو محدود یاان کی درجہ بندی نہیں کرنی چاہئے بلکہ پوراکرہ ارض ان کے لیے کھلا ہونا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button