بھارت

اترپردیش: وزرا،ارکان اسمبلی کا بی جے پی کو خیر باد کہنے کا سلسلہ جاری

لکھنو بھارت14جنوری(کے ایم ایس)بھارتی ریاست اترپردیش میں وزراءاور ارکان اسمبلی کی طرف سے بھارتیہ جنتا پارٹی کو خیر باد کہنے کا سلسلہ جاری ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق گزشتہ تین روز کے دوران بی جے کی یوگی حکومت کے تین وزرا اور آٹھ ارکان اسمبلی نے پارٹی چھوڑ دی۔ ریاست میں انتخابات سے قبل انتہا پسند بی جے پی میں بھگدڑ کا سلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ تین روز میں تین وزرا سوامی پرساد موریا، دارا سنگھ چوہان اور دھرم سنگھ سائینی نے استعفیٰ دیدیا۔ جن آٹھ ارکان اسمبلی نے بی جے پی کو چھوڑ دیا ان میں بھگوتی ساگر، روشن لال ورما ،برجیش پرجاپتی، اوتار سنگھ بھڈانہ، ونئے شاکیہ، میکش ورما، بالا اوتھی اور چودھری امرسنگھ شامل ہیں۔ ونئے شاکیہ نے استعفیٰ کیساتھ ساتھ بی جے پی کے ریاستی صدر جے پی نڈا کو ایک خط بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے یوگی حکومت پر کڑی تنقید کی۔ انہوںنے لکھا کہ یوگی حکومت کے دور میں دلت ، پسماندہ اور اقلیتی طبقے کے رہنماﺅں اور عوامی نمائندوں کو کوئی توجہ نہیں دی گئی اور نہ انہیں کوئی عزت دی گئی۔ انہوںنے بی جے پی حکومت پر دلتوں ، کسانوں اور بے روزگاروں کو نظر انداز کرنے کے بھی الزامات عائد کیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button