مظفرآباد:پاسبان حریت سید علی گیلانی کی شہادت کی برسی پر ریلی کا انعقاد کرے گی
مظفرآباد: پاسبان حریت جموں کشمیربزرگ حریت قائد سید علی گیلانی کو انکے تیسرے یوم شہادت پر خراج عقید ت پیش کرنے کیلئے یکم ستمبر کو آزاد جموںوکشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد میں ” جہد مسلسل ریلی “کا انعقاد کرے گی۔
پاسبان حریت جموں وکشمیر کے نائب چیئرمین عثمان علی ہاشم نے ایک بیان میں کہا کہ تحریک آزادی کے عظیم رہنما،بابائے حریت شہید سید علی گیلانی کو انکے دوسرے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یکم ستمبر کو صبح نو بجے برہان وانی چوک سے ایک عظیم الشان ریلی نکالی جائے گی جسکے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سید علی گیلانی ساری زندگی غیر قانونی بھارتی تسلط کے خلاف جدوجہد کرتے رہے اور بھارت تمام تر مظالم کے باوجود انکے عزم کو توڑنے میں ناکام رہا ۔ انہوں نے دارالحکومت کے عوام سے اپیل کی کہ وہ یکم ستمبر کو ہونے والی ریلی میں بھر پور شرکت کریں۔