آزاد کشمیر

مظفر آباد :کشمیر و فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

IMG20240617093241_01مظفرآباد:
آزاد جموںوکشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد میں کشمیراور فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک ریلی نکالی گئی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پاسبان حریت جموںوکشمیر کے زیر اہتمام مہاجر بستی مظفر آباد میں نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں نے فلسطین و کشمیرکے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کیلئے ریلی نکالی ۔ ریلی میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور "فلسطینیوں مجاہدو ہم تمہارے ساتھ ہیں،کشمیری مجاہدو ہم تمہارے ساتھ ہیں،اقصی کے محافظو ہم تمہارے ساتھ ہیں ،بھارتیو غاصبو جموں کشمیر چھوڑ دو،اسرائیلی قابضو فلسطین ہمارا چھوڑ دو” جیسے فلک شگاف نعرے لگائے ۔اس موقع پر پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے اپنے خطاب میں کہاکہ آج مہاجرین کشمیر عید کی خوشیاں مظلوم کشمیری عوام، نظربندوں اور عظیم مزاحمتی نوجوانوں کے نام کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام فلسطین و غزہ اور رفح کے لاکھوں محصور عوام کی تکلیف اپنے دل میں محسوس کرتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button