آزاد کشمیربیانات

بھارتی حکومت جان بوجھ کشمیریوں کا معاشی قتل کر رہی ہے،اقوام متحدہ اس کا نوٹس لے

اسلام آباد28ستمبر(کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنمائوں چوہدری شاہین اقبال ، الطاف احمد وانی،قاضی عمران، عبدلمجید میر، خالد وانی، اشفاق بروال، ندیم وانی، نذیر کرنائی، نذیر احمداور سید گلشن نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں سرینگر جموں ہائی وے کی بندش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت جان بوجھ کر کشمیریوں کا معاشی قتل کر رہی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حریت رہنمائوں نے اسلام آباد سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ بھارت نے5 اگست 2019کے بعد مقبوضہ علاقے کو مکمل طورپر ایک جیل میں تبدیل کردیا اوروہ مظلوم کشمیریوں پر ہرقسم کے مظالم ڈھا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ایک ایسے وقت پر سرینگر جموں ہائی وے کو بند کردیا گیا جب وادی کشمیر میں سیب اتارنے کا سیزن عروج پر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس بندش سے ہزاروں کشمیریوں کی سال بھر کی محنت پر پانی پھیر دیاگیا اور انہیں بھاری نقصان پہنچایاجا رہا ہے۔ حریت رہنمائوں نے کہاکہ بھارتی حکومت جان بوجھ کشمیریوں کا معاشی قتل کر رہی ہے جس کا عالمی برادری باالخصوص اقوام متحدہ کو سخت نوٹس لینا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button