آزاد کشمیر

وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیرکاکشمیر کاز کے لئے ملکر آواز اٹھانے پر سیاسی جماعتوں کا شکریہ

اسلام آباد15مارچ(کے ایم ایس)آزاد جموں و کشمیرکے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے سیاسی اختلافات کے باوجود مقبوضہ جموں و کشمیرکے مظلوم عوام کے لئے اپنی آواز بلندکرنے پرتمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
پاکستان کے سینٹ کی گولڈن جوبلی منانے کے لیے خصوصی طورپر منعقد کئے گئے یادگاری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ یہ پاکستان کی تمام سیاسی قوتوں کا مشترکہ ایجنڈا ہے۔آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے گولڈن جوبلی منانے کے لیے سینیٹ کے یادگاری اجلاس میں شرکت کی دعوت دینے پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button