مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو کشمیری نوجوان شہید

جموں:
غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پونچھ میں دو اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے بالاکوٹ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔
ادھر بھارتی فوجیوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ تلاشی کی کارروائی کے دوران دو نوجوان زخمی ہو گئے جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button