مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزاد کو دبانے کیلئے طاقت کاوحشیانہ استعمال کر رہاہے

 

bruteسرینگر 22 اگست (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں اورتنظیموں نے کشمیری عوام کی اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے منصفانہ جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے فوجی طاقت کے وحشیانہ استعمال کی مذمت کی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما ئوںغلام محمد خان سوپوری، نور محمد فیاض، تحریک حریت جموں وکشمیر، جموں وکشمیر نیشنل فرنٹ، جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ کے چیئرمین جمیل احمد، جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین الطاف احمد بٹ اور جموں و کشمیر پیرپنچال موومنٹ نے اپنے الگ الگ بیانات میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیاہے کہ مقبوضہ علاقے میں تعینات دس لاکھ بھارتی قابض افواج جوسڑکوں اور گلیوں میں گشت کر رہی ہیں ،کشمیریوں کو اپنے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد جاری رکھنے سے روکنے میں مکمل طورپر ناکام ہو گئی ہے ۔ کشمیریوں کے اس ناقابل تنسیخ حق کی ضمانت اقوام متحدہ نے اپنی متعلقہ قراردادوں میں فراہم کی ہے ۔ بیانات میں کشمیر میں بھارتی فوج اور پولیس کے محاصرے پرسخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بنیادی حقوق سے محرومی کے باوجود استصواب رائے اور آزادی کے حقیقی مطالبے کی زبردست عوامی حمایت نے بھارتی قابض افواج، خفیہ ایجنسیوں اور کٹھ پتلی حکومت کو بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا ہے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوج اورقابض انتظامیہ کی طر ف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اورکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے میں مدد کرے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button