مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگرجموں شاہراہ : بانہال کے مقام پر مقبوضہ وادی کے چھ نوجوانوں کی میتیں پھنسی ہوئی ہیں
جموں 09 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر جموں شاہراہ برف باری او ر لینڈ سلائیڈنگ کے سبب بند ہونے کی وجہ سے بانیہال کے مقام پر وادی کشمیر کے چھ نوجوانو ں کی میتیں پھنسی ہوئی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق متوفی نوجوانوں کا تعلق مقبوضہ وادی کشمیر کے مختلف اضلاع سے ہیں۔ میتوں میں ضلع کپواڑہ کے علاقے پازی پورہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی میت بھی شامل ہے جس کی وفات بھارتی پنجاب کے علاقے Khanna میں ہوئی ہے۔نوجوانوں کے اہلخانہ نے لاشوں کی جلد از جلد مقبوضہ وادی کشمیر میں منتقلی کا مطالبہ کیا ہے۔