بھارت
بھارت: مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کرنے والے ڈی سی کا تبادلہ
چندی گڑھ22اگست(کے ایم ایس)بھارتی ریاست ہریانہ کی بی جے پی حکومت نے ضلع ریواڑی کے مسلمان ڈپٹی کمشنر محمد عمران رضا کے خلاف انتقامی کارروائی کرتے ان کا تبادلہ کر دیا ہے۔
ہریانہ حکومت نے محمد عمران رضا اور 15دیگر انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس(آئی اے ایس) افسران کا تبادلہ کیا۔ ضلع نوح میں مسلم کش فسادات کے بعد ڈی سی محمد عمران رضا نے گائوں میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کی قراردادیں پاس کرنے پر درجنوں ہندوتوا سرپنچوں اور پنچایت ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے۔عمران رضاکوجنہوں نے اپریل میں ریواڑی کے ڈی سی کا عہدہ سنبھالا تھا، تبدیل کرکے جنڈکاڈی سی بنایا گیا ہے۔اس سے قبل انہوں نے تصدیق کی تھی کہ سرپنچ یا پنچ کی معطلی اور برطرفی سے متعلق قانون ہریانہ گرام پنچایتی راج ایکٹ کے سیکشن 51کے تحت کئی گرام پنچایتوں اور سرپنچوں کوشوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں ۔