بھارت

بھارت: الہ آباد ہائیکورٹ نے صحافی صدیق کپن کی ضمانت منظور کر لی

الہ آباد (بھارت) 23دسمبر(کے ایم ایس )بھارت میں الہ آباد ہائی کورٹ نے تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی )کی طرف سے دائر منی لانڈرنگ کیس میں صحافی صدیق کپن کو ضمانت دے دی ہے ۔
صدیق کپن کو 5 اکتوبر 2020 کو تین دیگر افرادکے ساتھ اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ یاست اتر پردیش کے علاقے ہاتھرس جا رہے تھے،جہاں 14 ستمبر 2020 کو اونچی ذات کے ہندوﺅں نے ایک دلت خاتو ن کو جتماعی عصمت دری کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا۔بھارتی پولیس نے پہلے صدیق کپن پر فرقہ وارانہ انتشار پیدا کرنے کا الزام لگایا جبکہ بعد ازاں ان پر غداری کا الزام لگایا اور مقدمے میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کی دفعات شامل کر لیں۔بھارتی سپریم کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی )کی طرف انکے خلاف یو اے پی اے کے تحت دائر مقدمے میں 9 ستمبر کو ان کی ضمانت منظو ر کرلی تھی تاہم، وہ جیل میں ہی رہے کیونکہ لکھنو¿ کی عدالت نے 31 اکتوبر کو منی لانڈرنگ کیس میں ان کی ضمانت مسترد کر دی تھی تاہم اب الہ آباد ہائیکورٹ کی طرف سے اس مقدمے میں ضمانت ملنے کے بعد انکی رہائی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔صدیق کپن کا تعلق ریاست کیرالہ سے ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button