بھارت

بھارت:تامل ناڈو میں نوعمر دلت طالب علم، اس کی دادی پر اونچی ذات کے ہندوئوں کا حملہ

 

beaten_diltچنئی28اگست(کے ایم ایس)بھارتی ریاست تامل ناڈو میں نام نہاد اونچی ذات کے ہندوئوں ںے ایک 14سالہ دلت طالب علم اور اس کی دادی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

اونچی ذات کے ہندوئوں نے دلت لڑکے کو اس وقت زدوکوب کیا جب تامل ناڈو کے ضلع کرور میں سرکاری اسکول کی بس میں اس کا ایک اونچی ذات کے لڑکے سے جھگڑا ہوا۔ جھگڑے کے اگلے دن اونچی ذات کا لڑکا اپنے بیس ساتھیوں کے ہمراہ دلت لڑکے کے گھر پہنچا اور اس پر اور اس کی دادی پر حملہ کیا۔دلت لڑکا اور اس کی دادی کرور شہر کے ایک سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ متاثرہ لڑکے نے پولیس کو بتایاکہ اونچی ذات کے 20 لڑکوں کا ایک گروپ اس کے گھر آیا اور اس پر اور اس کی دادی پر حملہ کیا۔انٹرمیڈیٹ کے لڑکوں کی طرف سے دلت طالب علم پر یہ اس طرح کا دوسرا حملہ ہے۔ اس سے پہلے ایک اور واقعے میں ضلع ترونیل ویلی کے علاقے نانگونیری میں اونچی ذات کے لڑکوں کا ایک گروپ ایک دلت لڑکے کے گھر پہنچا اور اس پر حملہ کیا جس میں دلت لڑکے کی چھوٹی بہن بھی زخمی ہوئی تھی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ دلت انٹلیکچوئل کلیکٹیو نے ریاستی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اسکول میں کلائی بندوں کے استعمال کو ختم کرے جن کے مختلف رنگوں سے ذاتوں کی شناخت ہوتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button