بھارت

کینیڈین سینیٹ کے سپیکر نئی دلی میں منعقدہ G-20 اسپیکرز سمٹ میں شرکت نہیں کر رہے ہیں

download (6)نئی دلی: کینیڈا کے سینیٹ کے اسپیکر نئی دلی میں آج جمعہ سے شروع والے گروپ بیس کے دو روزہ اجلاس میں شرکت نہیں کررہے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کینیڈا میں خالصتان تحریک کے رہنماء ہردیپ سنگھ نجار کے بھارتی ایجنٹوں کے ہاتھوں قتل کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں ۔ کینیڈا کی سینٹ کے اسپیکر ریمنڈ گیگن آج سے نئی دلی میں شروع ہونے والے گروپ بیس کے دو روزہ پارلیمانی سپیکرز سمٹ میں شرکت نہیں کر رہے ہیں ۔
واضح رہے بھارت میں سکھوں کی خالصتان تحریک کے سکھ رہنماہردیپ سنگھ نجار کو رواں سال 18 جون کوبرٹش کولمبیا کے شہر سرے میں اس وقت فائرنگ کر کے قتل کیا گیا جب وہ گوردوارے کے اندر موجود تھے۔کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے گزشتہ ماہ پارلیمنٹ میں خالصتان لیڈر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button