بھارت

امپھال : فائرنگ کے تبادلے میں 8افراد ہلاک

manipur06امپھال یکم ستمبر (کے ایم ایس)

پرتشددواقعات سے متاثرہ بھارتی ریاست منی پور میں مسلح تصادم میں 8 افراد ہلاک اور 2 درجن سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

ریاست کے اضلاع چوراچند پور اور بشنو پور کی سرحد سے متصل علاقوں میں دو گروپوں کے درمیان جمعہ کو مسلسل چوتھے دن بھی فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ فائرنگ میںزخمی ہونے والے دو افراد سمیت مجموعی طورپر تین ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق میتی کے زیر اثر بشنو پور میں خواتین کی زیرقیادت گروپ بھارتی فورسز کو ان علاقوں تک پہنچنے سے روک رہاہے جہاں 29 اگست کی صبح سے دونوں گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ہلاک ہونیوالوںمیں 42سالہ ایل ایس منگبوئی  اور31سالہ رچرڈ ہیمک ھولن شامل ہیں جو دونوں  چوراچند پور کے رہائشی ہیں۔کوکی برادری نے کہا کہ ان کے دیہات پر مارٹر گولے فائر کئے گئے ہیں جس سے کئی ویلج گارڈز ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی قبائلی رہنمائوں کی ایک تنظیم نے چورا چند پور میں فوری طورپر فائرنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button