بھارت

لڑکے سے زیادتی اور قتل کے جرم میں بھارتی فوجی گرفتار

nationalherald_2021-01_af1b2812-1967-4912-9414-8ceaead407e5_handcuffآندھرا پردیش یکم فروری ( کے ایم ایس)
بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع پرکاشم میں پولیس نے ایک نابالغ لڑکے سے زیادتی اور بعدازاں قتل کے مقدمے میں ایک بھارتی فوجی کو گرفتار کرلیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے ایس پی ملیکا گرگ نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ 11سالہ چھٹی جماعت کا طالب علم بھوما سری ناتھ 22جنوری کو گھر کے قریب کھیلتے ہوئے لاپتہ ہو گیا تھا اور بعدازاں اس کی لاش ایک کھیت سے ملی تھی ۔ انہوں نے کہاکہ ایک بھارتی فوجی وینکٹا پرشانت کمارکو حراست میں لیاگیا جو انٹرنیٹ پر فحش فلمیں دیکھنے کا عادی ہے۔پولیس کے مطابق چھٹیوں پر گھر آنیوالے وینکٹاپرشانت نے لڑکے سے زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی تو ا س نے چیخ و پکار شروع کر دی جس کے بعد اس نے اس کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button