بھارت

حجاب کے بعد نیا تنازعہ:بنگلور کالج میں سکھ طالبہ کو پگڑی اتارنے کا حکم

بنگلور 25 فروری (کے ایم ایس) کرناٹک میں جاری حجاب تنازعے کے دوران ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں کالج انتظامیہ نے ایک 17 سالہ سکھ طالبہ امرت دھاری کو پگڑی اتارنے کا حکم دیا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کالج نے کرناٹک ہائی کورٹ کی طرف سے 10 فروری کو جاری کردہ عبوری حکم کا حوالہ دیا جس میں عدالت نے طلباءسے کہا تھا کہ وہ کلاس روم میں زعفرانی شال، حجاب اور مذہبی نشانات پہننے سے گریز کریں۔ سکھ طالبہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ کرناٹک حکومت اور ہائی کورٹ کو اس معاملے پر صفائی پیش کرنی چاہیے اور ہدایت جاری کرنی چاہیے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بنگلورو کے ماونٹ کارمل پی یو کالج کی طالبہ کو پہلی بار 16 فروری کو پگڑی اتارنے کے لیے کہا گیا جس سے طالبہ نے انکار کر دیا۔ اس کے بعد کالج نے لڑکی کے والد سے بات کی۔کالج کا کہنا ہے کہ وہ سکھوںکے لیے پگڑی کی اہمیت کو سمجھتے ہیں لیکن ہائی کورٹ کے حکم کے پابند ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ طالبہ ، سٹوڈنٹس یونین کی صدر بھی ہے۔ لڑکی کے والد گورچرن سنگھ نے جو آئی ٹی کمپنی میں اعلی عہدے پر کام کرتے ہیں، حکام کو آگاہ کیا ہے کہ وہ پگڑی نہیں اتارے گی۔ انہوں نے کہاکہ انہیں اب تک کالج میں کسی امتیاز کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ انہوں نے کالج کو لکھا ہے کہ عدالت کے حکم میںسکھوں کی پگڑی کے بارے میں کچھ نہیں لکھا گیا ہے۔گورچرن سنگھ نے بتایا کہ وہ اس معاملے میں وکلا ءبرادری اور مختلف تنظیموں سے بھی رابطے میں ہیں۔ انہوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کی بیٹی کو کلاس میں پگڑی پہننے کی اجازت دی جائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button