سید علی گیلانی

گلاسگو :سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

 

 

image4گلاسگویکم ستمبر (کے ایم ایس)

بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کو دوسری برسی پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں ایک اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

اجتماع کے شرکاءنے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن سید علی گیلانی کی تصاویر موجود تھیں اور ”بھارت کشمیر چھوڑ دو، بھارتی فورسز کشمیر سے نکل جاﺅ،جاگو جاگو اقوام متحدہ جاگو“ جیسے نعرے رقم تھے۔

تحریک کشمیر سکاٹ لینڈ کے صدر حنیف راجہ اور دیگر مقررین نے اس موقع پر کہا کہ سید علی گیلانی پوری زندگی جموں و کشمیر کی بھارتی ناجائز قبضے سے آزادی کے لیے جدوجہد کر تے رہے۔ انہوں نے کہا کہ بزرگ رہنما کو جموں و کشمیر میں غیر قانونی بھارتی حکمرانی کو چیلنج کرنے پر بے انتہا بھارتی جبر وستم کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی نے بھارتی جیلوں ، عقوبت خاتوں کا سامنا کیا ، مشکلات جھیلیں ، تکالیف سہے لیکن تنازعہ کشمیر کے بارے میں اپنے موقف پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ انہوںنے کہا کہ بھارت سید علی گیلانی کے جسد خاکی سے بھی خوفزدہ تھا لہذا اسے غمزدہ اہلخانہ سے چھین کر رات کی تاریکی میں دفن کر دیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button