مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آواز ہرگز نہیں دبا سکتا، دیویندر سنگھ

Divender SInghجموں 23اکتوبر ( کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سوشل پیش فورم کے چیئرمین ایڈووکیٹ دیویندر سنگھ بہل نے غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری نوجوانوں کی مقبوضہ وادی سے بھارتی ریاست مہاراشٹر کی آگرہ جیل میں منتقلی پر شدید تشویش کااظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دیویندر سنگھ بہل نے جموںمیں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کشمیری نوجوان کی بلاجواز اور غیر قانونی گرفتاری ، دوردراز کی بھارتی جیلوں میں انکی منتقلی اور اس طرح کے دیگر اوچھے ہتھکنڈوں سے حق پر مبنی کشمیریوںکو آواز کو ہرگز دبا نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شا ہ کے مقبوضہ علاقے کے دورے کی وجہ سے بھارتی فورسز کی پچاس سے زائد مزید کمپنیاں علاقے میں بھیجی گئی ہیں ۔ا نہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی انتہا کر دی ہے ۔ دیویندر سنگھ بہل نے کہا کہ مقبوضہ علاقہ اس وقت دنیا کا سب سے زیادہ فوجی تعیناتی والا خطہ ہے لیکن بھارت کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے کیونکہ جس طرح نیٹو فورسز کو بالآخر افغانستان سے نکلنا پڑا بھارت کو بھی اسی طرح ایک روز کشمیر سے نکلنا پڑے گا۔ انہوںنے عالمی برادری پرزور دیا کہ وہ بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ جموںوکشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے اور مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کے لیے اقدامات کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button