مقبوضہ جموں و کشمیر

نامعلوم مسلح افراد نے بارہمولہ میں پولیس اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

gun fire shotسرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع بارہمولہ میں آج شام ایک حملے میں ایک بھارتی پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔
نامعلوم مسلح افراد نے ضلع کے علاقے وائلو کرالپورہ میں پولیس اہلکار غلام محمد ڈارکے گھر پراس پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔واقعے کے فوراً بعد بھارتی پولیس اور فوجیوں نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش کی شروع کر دی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button