مقبوضہ جموں و کشمیر

شہریوں کے قتل نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں خوف ودہشت کاماحول پیدا کردیا ہے، پی اے جی ڈی

 

سرینگر 08اکتوبر( کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں علاقائی سیاسی جماعتوں کے اتحاد” پیپلز الائنس فار گپکر ڈیکلریشن“ (پی اے جی ڈی) نے شہریو ں کے حالیہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کی موجودہ صورتحال بھارتی حکومت کی پالیسیوں کی ناکامی کا نتیجہ ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پی اے جی ڈی کا ایک اجلاس آج سری نگر میں فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا ۔ اجلاس میں فاروق عبداللہ کے علاوہ محبوبہ مفتی ، محمد یوسف تاریگامی اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے شرکت کی ۔ اجلاس میں وادی میں بے گناہ لوگوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ قتل کے بہیمانہ واقعات کی وجہ سے علاقے میں خوف ودہشت کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ حکام کے کچھ حالیہ فیصلوں نے علاقے میں برادریوں کے درمیان محض اختلافات بڑھانے کا کام کیا جو ایک دوسرے کیساتھ پر امن طریقے سے رہ رہی تھیں۔اجلاس کے شرکاءنے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں بلاجواز گرفتاریاںاور طاقت کا حدسے زیادہ استعمال روز کا معمول ہے۔انہوںنے کہا کہ گزشتہ شام شہری پرویز احمد کا قتل طاقت کے بلا جواز استعمال کا نتیجہ ہے اور قتل کے اس طرح کے بہیمانہ واقعات جموںوکشمیر کے حالات کو مزید خراب کردیں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button