پاکستان

مشعال ملک کا مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں پراظہار تشویش

اسلام آباد: انسانی حقوق کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی مشعال حسین ملک نے غیرقانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہارکیاہے۔
مشعال حسین ملک نے یہ بات آج اسلام آباد میں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کے دوران کہی ۔ ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں وکشمیرمیں غیرقانونی طورپر نظر بند ہزاروں سیاسی کارکنوں ، صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی حالت زار پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ انہوں نے کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کو سزائے موت دلوانے کی بھارتی حکام کی تازہ درخواست پر گہری تشویش کااظہار کیا جنہیں گزشتہ سال عمر قید کی سزاسنائی گئی تھی۔انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں تمام سیاسی قیدیوں کو رہاکرنے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے ، پانچ اگست 2019 کے بھارت کے غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات کو واپس لینے اور جموں وکشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل درآمد کرانے کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button