پاکستان

بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں جنگی جرائم میں ملوث ہے، پاکستان

foreign-office

اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں جنگی جرائم میں ملوث ہے اور وہ کشمیریوں کی نسل کشی کر رہاہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے آج اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران بھارتی فوجیوں کی طرف سے حال ہی میں ضلع ڈوڈہ میں چار کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت کی ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تشویش ہے، اسرائیل نے غزہ میں 40 ہزار انسانوں کا قتل عام کیا، اسرائیل نے حال ہی میں نمازیوں پر حملہ کیا جو جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں پر اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے، ایران کو اپنے دفاع کا بھر پور حق حاصل ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ دیگر ممالک کو پاکستان کے اندرونی معاملات کے بارے میں بیان دینے کی ضرورت نہیں اور غیر ملکی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے تواتر کے ساتھ افغانستان کیساتھ فتنہ خوارج اور دہشتگردگروپوں کے ٹھکانوں کامعاملہ اٹھایا ہے۔ انہوںنے کہا کہ افغان حکام کو اپنی سرزمین پر موجود دہشتگرد گروپوں کے خلاف مو¿ثر کاروائی کرنا ہوگی تاکہ پاکستان میں دہشتگردی بند ہو۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button