مظاہرےمقبوضہ جموں و کشمیر

قابض حکام کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف سرینگر، جموں میں احتجاجی مظاہرے

سرینگر 06ستمبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف سرینگر اور جموں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں وکشمیر ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن کے بینر تلے معذور افراد نے سرینگر کے پریس انکلیو میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ماہانہ پنشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا جو بقول ان کے کئی ماہ سے روک دی گئی ہے۔ بڑی تعدادمیں وہیل چیئرز پر موجود ان لوگوں نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن میں روزگار سمیت ان کے مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ درج تھا۔ انہوں نے کہا قابض حکام ان کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔نان گزیٹیڈ پولیس پنشنرز ویلفیئر فورم نے جموں کے ہری سنگھ پارک میں ایک مظاہرہ کیا جس میں پولیس اور فائر سروسز کے پنشنرز نے شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ قابض حکام ان کے ساتھ امتیازی سلوک کررہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button