مقبوضہ جموں و کشمیر

اقوام متحدہ کشمیریوں کو مودی حکومت کی جارحیت سے بچائے: رپورٹ

 

اسلام آباد25ستمبر(کے ایم ایس) اقوام متحدہ کے لیے ایک بہترین موقع ہے کہ وہ کشمیریوں کو بچانے کے لیے آگے آکر یہ دکھائے کہ وہ کوئی بے اختیار ادارہ نہیں ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ کارروائی کرے اور کشمیری عوام کو مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی جارحیت سے بچائے اور کشمیرکے بارے میں اپنی منظورشدہ قراردادوں پر عمل درآمد کرائے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے مزید بے عملی سے بھارت کو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں لوگوں کو دبانے کا مزید حوصلہ ملے گا اس لئے اقوام متحدہ کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں پیش آنے والے واقعات پراپنی خاموشی توڑنا پڑے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کوروکنے اوراقوام متحدہ کو نیند سے بیدار ہونے میںمزید کتنی دہائیاں لگیں گی ،؟ رپورٹ میں کہاگیا کہ تنازعہ کشمیر کا حل صرف اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں میں مضمر ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ عالمی ادارہ نام نہاد جمہوری بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرے کیونکہ فسطائی مودی مقبوضہ جموں وکشمیر میںآبادی کا تناسب تبدیل کرکے کشمیریوں کی منفرد شناخت کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں اس وقت تک امن قائم نہیں ہو گا جب تک کشمیر کا تنازعہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بنیاد پر حل نہیں ہو جاتا اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانیت کے خلاف جرائم پرمودی حکومت اور اس کی فوج کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button