مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر میں شبیر شاہ کے گھر کو ضبط کرنے کی شدید مذمت

32fb13d6-9fc9-42f9-b882-332642ec8affاسلام آباد05نومبر (کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ نے سرینگر میں سینئر حریت رہنما شبیر احمد شاہ کے گھر کو ضبط کرنے پر بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا کہ شبیراحمد شاہ کے گھر اور دفتر کو ضبط کرنا نوآبادیاتی دور کا ہتھکنڈا ہے جسے بھارتیہ جنتا پارٹی شبیر احمد شاہ اور دیگرحریت رہنمائوں کے سیاسی عزم کو توڑنے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں ایک بیان میں سرینگر میں سینئر حریت رہنما شبیر احمد شاہ کے گھر کو ضبط کرنے پر بھارتی حکام کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی دیگر بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنما کے خلاف بھارت کی انتقامی کارروائی کا نوٹس لیں۔شیخ عبدالمتین اور قاضی محمد عمران سمیت کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ کے دیگر رہنماں نے اسلام آباد میں اپنے الگ الگ بیانات میں سرینگر میں شبیر احمد شاہ کی رہائش گاہ کو ضبط کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اس طرح کے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتا۔ انہوں نے کہاکہ شبیر احمد شاہ بھارت کی انتقامی سیاست کا سب سے زیادہ شکار رہے ہیں اور اس طرح کے ہتھکنڈے انہیں اپنے عظیم مقصد کے حصول سے نہیں روک سکتے جس کے لیے انہوں نے اپنی پوری زندگی وقف کر دی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button