مقبوضہ جموں و کشمیر

نئی دہلی اورجموں کی فرقہ پرست قوتیں جموں و کشمیر کو مزید تقسیم کرنے سے باز رہیں

جموں23 اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاسی وسماجی تنظیموں کے ایک مشترکہ پلیٹ فارم پیر پنجال اینڈچناب ویلی یونائیٹڈ فرنٹ (پی پی سی وی یو ایف)نے نئی دہلی اور جموں میں فرقہ پرست قوتوں کو خبردارکیا ہے کہ وہ خطے کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر مزید تقسیم کرنے کے کسی بھی مذموم اقدام سے باز رہیں ۔
پی پی سی وی یو ایف کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے جموں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد کچھ فرقہ پرست طاقتیں کشمیر کو مزید ٹکڑوں میں تقسیم کرکے اس کی سماجی و سیاسی تاریخ اور شناخت کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہیں تاکہ اس کی متنازعہ حیثیت کونقصان پہنچایاجائے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کو غیر قانونی طریقے سے منسوخ کرنے کے بعد جموں کا خطہ آر ایس ایس کی فرقہ پرست سیاست کا مرکز بن گیا ہے لیکن پیر پنچال اور وادی چناب کے لوگ ان فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف متحدہوکرجنگ لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیر پنچال اور وادی چناب کے لوگ کبھی جموں کے نام پر آر ایس ایس کی فرقہ پرست سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیر پنچال اور وادی چناب کے لوگوں نے ہمیشہ اپنے آپ کو تنازعہ کشمیر کی بڑی بحث کا حصہ سمجھا ہے اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق اس کا حل چاہتے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button