مقبوضہ جموں و کشمیر

اشرف صحرائی کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت


سرینگر05مئی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں اور تنظیموں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء اور تحریک حریت جموں وکمیر کے چیئرمین محمد اشرف خان صحرائی کو ان کے پہلے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق محمد اشرف صحرائی گزشتہ سال آج کے دن بھارتی پولیس کی حراست میں وفات پا گئے تھے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوںبشمول جنرل سیکریٹری مولوی بشیر احمد عرفانی ، زمرودہ حبیب، عبدالاحد پرہ، غلام محمد خان سوپوری، بلال احمد صدیقی، جمیل احمد، ڈاکٹر معصب، تحریک حریت جموں و کشمیر، محمود احمد ساغر، نذیر احمد شال اور قاضی عمران نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا ہے کہ اشرف صحرائی کی شہادت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے تاہم ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں ہونے دیا جائے گا اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر پورا کیا جائے گا۔بیانات میں کہا گیا ہے کہ ان کی دوران حراست وفات کے ذمہ داروں کو ابھی تک انصاف کے کٹہرے میںنہیں لایا گیا ہے۔انہوں نے جدوجہد آزادی کشمیرکو بھارتی تسلط سے مکمل آزادی تک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔
دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں جمیل احمد اور ڈاکٹر معصب نے بینرز اٹھا کر محمد اشرف صحرائی کی یاد میں ایک تقریب کی قیادت کی اور تمام تر مشکلات کے باوجود شہدا کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button