مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت امریکہ سے گاڑیوں کے سکینر درآمد کرے گا

نئی دہلی 18 مارچ (کے ایم ایس)بھارتی حکومت امریکہ سے گاڑیوں کی سکیننگ مشینیں درآمد کرے گا تاکہ انہیں مقبوضہ جموںوکشمیرمیں استعمال کیا جا سکے۔
ملٹی موڈ پیسیو ڈیٹیکشن سسٹم Mode Passive Detection System (ایم ایم پی ڈی ایس) سکیننگ سسٹم کا ایک جدید ورزن ہے جو ایکس رے پر مبنی نہیں ہے اور یہ علاقے میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں کی نگرانی کرسکتا ہے۔بھارتی حکام نے کہا کہ MMPDS ایک محفوظ، موثر اور قابل اعتماد خودکار سکیننگ سسٹم ہے جو دھماکہ خیز مواد، ہتھیاروں، منشیات، تمباکو، الکحل، انسانوں، دیگر ممنوعہ اشیاءکا فوری طور پر پتہ لگاتا ہے جبکہ اسکے ساتھ ساتھ یہ سسٹم ریڈیالوجیکل اور جوہری خطرات سے بھی غیر محفوظ ہے۔
بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف ) کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی مغربی بنگال میں بھارت بنگلہ دیش بین الاقوامی سرحد پر Petrapole Integrated Check Post پر نصب کی گئی ٹیکنالوجی سے بہتر ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button