بھارت

بھارت: جی20سربراہی اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری، یوکرین جنگ پر اظہار تشویش

c617a9ba-bf3a-483b-9ca6-ada62edf0426نئی دہلی 09ستمبر(کے ایم ایس) بھارت میں جی20سربراہی اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں تمام ممالک نے یوکرین میں جنگ پر اظہار تشویش کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشترکہ اعلامیے میں تمام ملکوں پر زور دیا گیا کہ وہ تنازعہ یوکرین میں دوسرے ملک کی علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کیلئے طاقت کے استعمال سے باز رہیں۔اعلامیے میں اتفاق کیا گیا کہ یوکرین تنازعے پر تمام ممالک اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق عمل کریں۔ اعلامیے میں کہاگیاکہ یوکرین تنازعے میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی ناقابل قبول ہے۔اعلامیے کے مطابق جی 20 جیوپولیٹیکل اور سیکیورٹی مسائل حل کرنے کا پلیٹ فارم نہیں، تنازعات کا پرامن حل سفارتی اور مذاکرات کے ذریعے ہونا چاہیے۔اعلامیہ میں روس اور یوکرین پر زور دیا گیا کہ وہ غذائی اجناس کی عالمی منڈیوں تک رسائی کو یقینی بنائیں۔جی20 ممالک نے عزم ظاہرکیاکہ عالمی صحت کے ڈھانچے کو مضبوط بنایا جائے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button