بھارت

متحدہ عرب امارات : منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری , 13بھارتی شہریوں کو قید اور جرمانوں کی سزا

ابوظہبی: ابوظہبی کے حکام نے کہاہے کہ 13بھارتی شہری اور ان کی 7 کمپنیوں کو منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔
ابوظہبی کی فوجداری عدالت نے ان بھارتی شہریوں اور کمپنیوں کی طرف سے منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری سے متعلق مقدمے میں اپنے فیصلے میں انہیں مجرم قراردیا ہے جو 51کروڑ دھرم کی منی لانڈرنگ یا ٹیکس چوری میں ملوچ ہیں ۔عدالت نے4 مجرموں کو 5 سے 10 سال تک کی قید کی سزا سنائی ہے ،سزا کی تکمیل کے بعد انہیں ملک بدرکردیاجائیگا ۔ عدالت نے قید کی سزا کے علاوہ 50لاکھ سے 10 لاکھ دھرم کے جرمانے بھی عائد کئے ہیں ۔ جرم میں ملوث ہر کمپنی پرایک کروڑدرہم کاجرمانہ عائد کیا گیاہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ان بھارتی شہریوں اور کمپنیوں کے گروپ نے ایک "کرمنل آرگنائزیشن”قائم کی تھی اور ایک ٹریول ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر کو بغیر لائسنس کے معاشی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے استعمال کیا تھا جس کے ذریعے انھوں نے مبینہ طور پر 50کروڑ درہم سے زیادہ کافراڈ کیا۔ اس گروپ نے منی لانڈرنگ کے لیے ایک بڑا ریکیٹ قائم کیا جو صارفین کو نقد رقم ادا کرکے جعلی خریداری کیلئے ان کے کریڈٹ کارڈ استعمال کرتے تھے ۔ فنانشل انفارمیشن یونٹ کی طرف سے جاری کردہ بینک ٹرانزیکشن رپورٹس اور مالیاتی تجزیہ کے بیانات میں بھی بھارتی شہریوں اور ان کی کمپنیوں کے بینک اکائونٹس میں مختصر مدت میں بڑے پیمانے پر رقوم کی منتقلی کی نشاندہی کی گئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button