مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں لوگ مایوس ہیں اور ہر طرف افراتفری ہے ،عمر عبداللہ

imagesسرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں لوگ انتظامیہ سے سخت ناخوش اور مایوس ہیں، ہر طرف افراتفری ہے اور مہنگائی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مودی سرکار کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بے روزگاری نے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ کھانے پینے ، گیس اور دیگر اشیائے ضروریہ کی آسمان سے چھوتی قیمتوں نے لوگوں کا جینا مشکل کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ڈیجیٹل میٹر لگائے گئے اور کہا گیا کہ یہ بہترین میٹر ہیں لیکن اب یہ میٹر تبدیل کرکے ان کی جگہ سمارٹ میٹر لگائے جا رہے ہیں جس پر لوگ انتہائی سراپا احتجاج ہیں۔عمر عبداللہ نے کہا کہ ناانصافیوں اور مشکلات نے عوام کو سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور کر دیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button