مقبوضہ کشمیر:ٹرانسپورٹروں کی طرف سے 17اپریل کومکمل ہڑتال کااعلان
جموں 07اپریل (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ٹرک، بسوں اور ٹیکسیوں سمیت ٹرانسپورٹ آپریٹروں نے 17اپریل کو مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کا فیصلہ آل جموں وکشمیر ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جموں میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں کمرشل ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز/یونینز کے تمام صدور، نمائندگان اور ممبران نے شرکت کی ۔اجلاس کے شرکاء نے قابض حکام کے رویہ پرسخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے ٹرانسپورٹروں کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اعلی حکام سے بار بار رابطہ کیاگیا تاہم انکی غیر سنیدگی کی وجہ سے وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹروں نے 17اپریل کو مکمل ہڑتال کرنے اور جموں خطہ کے علاقے لکھن پور سے کشمیر کے علاقے اوڑی تک ہر قسم کی کمرشل گاڑیوں کی آمد ورفت معطل کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔