مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیرمیں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پرمودی حکومت پر کڑی تنقید
نئی دلی30مئی (کے ایم ایس)
جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے نئی دلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں روزانہ کی بنیاد پر نہتے کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے اورمقبوضہ علاقے کا بڑا حصہ بھارتی فوجی دستوں سے بھرا ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کے دل جیتے بغیر مقبوضہ علاقے میں امن قائم نہیں ہو سکتا ۔ فاروق عبدعبداللہ نے کہاکہ لاکھوں کی تعداد میں قابض فوجیوں کی جموں وکشمیر کی موجودگی میں کبھی بھی کشمیری عوام کا دل نہیں جیتا جاسکتا ۔