مقبوضہ جموں و کشمیر

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کے وزیراعظم کا خطاب کشمیریوں کے لئے حوصلہ افزاء ہے: مسرت عالم

 

massrat Alamسرینگر24ستمبر(کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے خطاب کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کاز کا حقیقی علمبردار ہے اور اس نے ایک بار پھرعالمی فورم پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کو بھرپورانداز میں اٹھایاہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے نگراں وزیراعظم کی زبردست تقریر بھارتی ریاستی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والے مظلوم کشمیریوں کے لئے حوصلہ افزاء ہے۔ انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی فورمز پر کشمیریوں کی نمائندگی کرنے اور حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی مسلسل حمایت کرنے پرکشمیری پاکستان کے مقروض ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میںکشمیریوں کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت اور ترجمانی کرنے پر ترک صدر رجب طیب ارددان، سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور اسلامی تعاون تنظیم کابھی شکریہ ادا کیا۔ مسرت عالم بٹ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کے اپنے وعدے کو پوراکرے اور اقوام متحدہ مودی حکومت کو واضح پیغام بھیجے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے، علاقے کی ثقافت اور شناخت چھیننے کے اپنے غیر قانونی اقدامات کو روکے۔

دریں اثناء جیل میںنظر بندکل جماعتی حریت کانفرنس کے ایک اور رہنما بلال صدیقی نے سینٹرل جیل سرینگر سے ایک پیغام میں کہا کہ کشمیر اور فلسطین اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود سب سے پرانے عالمی تنازعات ہیں اور ان دونوں خطوں میں مسلسل جانی نقصان عالمی ادارے کی مکمل ناکامی  کاثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے تنازعات اقوام متحدہ کی ساکھ پراس وقت تک سوالیہ نشان بنے رہیں گے جب تک یہ مسائل عالمی ادارے کی قراردادوں اور کشمیر اور فلسطین کے عوام کی امنگوں کے مطابق حل نہیں ہوتے۔ دیگر حریت رہنمائوں خادم حسین، سبط شبیر قمی اور مولانا مصعب ندوی نے سرینگر میں اپنے الگ الگ بیانات میں دنیا پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے آگے آئے جس کا مطالبہ پاکستان کے وزیر اعظم نے بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button