مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر : ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے رہائشی امتیاز احمد کی کالے قانون کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دیدی

سری نگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے ایک کشمیری شخص کی کالے قانون ”پبلک سیفٹی ایکٹ “ کے تحت نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو انکی فوری رہائی کے احکامات دیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا کہ ضلع اسلام آباد کے رہائشی امتیاز احمد گنائی کی گرفتاری کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے ۔ انکی گرفتاری غلط شناخت کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی ہے لہذا انہیں فوری رہاکیا جائے۔
جسٹا موکشا کاظمی Moksha Kazmi پر مشتمل ہائیکورٹ کے یک رکنی بنچ نے کہا کہ گنائی کے خلاف ایک بے بنیاد مواد تیار کیا گیا ، یہ مواد در اصل اسی نام کے ایک دوسرے شخص سے متعلق تھا اور گنائی کو پھنسایاگیا۔KMS-03/M







