بھارت

بھارت : مدھیہ پردیش کے انفنٹری سکول میں زیر تربیت بھارتی فوج کا افسرلاپتہ 

Missing-Person-

 

بھونیشور08اکتوبر(کے ایم ایس) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے انفنٹری اسکول میں ینگ آفیسرز کورس کرنے والا بھارتی فوج کا ایک افسر لاپتہ ہو گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجی افسر لیفٹیننٹ موہت گپتا کی گمشدگی کی رپورٹ مہو پولیس سٹیشن میں درج کرائی گئی۔مہو تھانے کے اسٹیشن ہائوس آفیسر دیپک راٹھور نے صحافیوںکو بتایا کہ مذکورہ آفیسر مدھیہ پردیش میں ضلع اندورکے علاقے مہو میں انفنٹری اسکول میں ینگ آفیسرز کورس کررہا تھا اوراچانک لاپتہ ہوگیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق لیفٹیننٹ موہت گپتا جمعہ سے لاپتہ ہے۔ایس ایچ او نے بتایا کہ تمام افسران اور اہلکاروں کو صبح کے وقت فزیکل ٹریننگ(PT)میں شامل ہونا تھا لیکن وہ وہاں نہیں آیا ۔جس کے بعدسے انہیں تلاش کیاجارہا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button