APHC-AJK

فاروق رحمانی کی طرف سے مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی پالیسیوں اور عزائم کی مذمت 

اسلام آباد : کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی پالیسیوں اور مذموم عزائم کی شدید مذمت کی ہے، جو فلسطین کی مقدس سرزمین کے دونوں حصوں میں مسلح تصادم کی وجہ ہے ۔

محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان موجودہ جنگ کی بنیادی وجہ اسرائیلی استعماری پالیسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت نے مغربی علاقوں اوربیت المقدس پر اپنے چھاپوں اور کریک ڈائونز ، فلسطینیوں کا قتل عام ، انہیں ان کے گھروں اور زمینوں سے زبردستی بے دخل کرنے اور اسرائیلی قابضین کو غیر قانونی طور پر آباد کرنے کاسلسلہ جاری رکھا ہوا ہے تاکہ فلسطین کی اکثریتی عرب شناخت کو تبدیل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین جنگ میں اسرائیل اور اس کے غیر ملکی حامی اور اسرائیلی رہنمائوں کی نفرت انگیز تقاریر شامل ہیں جنہوں نے فلسطینی نوجوانوں اور بچوں کو پوری سرزمین فلسطین چھوڑنے کی دھمکی دی تھی۔فاروق رحمانی کہاکہ مسجد اقصی پر قبضے کے لیے حکمت عملی کا نقشہ تیار کرنے میں بھی اسرائیل شامل تھا۔انہوں نے تمام مسلم ریاستوں اور اقوام متحدہ کے  ارکان پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کی آزمائش اور مصیبت کی گھڑی میں ان کی مدد کریں۔مسئلہ کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کامطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فلسطینوںکو اپنی آزاد ریاست کی بحالی کا حق حاصل ہے۔

ادھرفاروق رحمانی نے غیر قانونی طورپر نظربند سینئرحریت رہنماء شبیر احمد شاہ کی سربراہی میں قائم ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی پرپابندی عائد کرنے کے مودی حکومت کے فیصلے کی بھی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارت کی طرف سے کشمیری عوام کو محکوم رکھنے کا ایک اور اقدام ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی مزموم عزائم کا نوٹس لے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے سے ہی آزادی پسند کشمیری تنظیموں پر بھارتی حکومت کی جانب سے پابندی عائد ہیں اور متعد حریت رہنما کئی دہائیوں سے بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طورپرقید ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button