APHC-AJK

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کا سوپور قتل عام کے شہداءکو خراج عقیدت

APHC (1)

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے سوپور قتل عام کے شہداءکو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے 1993 میں آج کے دن بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے قصبے سوپور میں اندھا دھند فائرنگ کر کے 60 سے زائد بے گناہ کشمیری شہید جبکہ چار سو کے لگ بھگ دکانیں اور رہائشی مکان نذر آتش کر دیے تھے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر ، غلام محمد صفی، محمد فاروق رحمانی، شیخ عبدالمتین، امتیاز وانی، شمیم شال، زاہد صفی، مشتاق احمد بٹ اور محمد شفیع ڈار نے آج اپنے بیانات میں سوپور قتل عام کے متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری اپنے عظیم شہداء کے خون کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت نے پورے مقبوضہ جموں و کشمیر کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے اور کشمیری 5 اگست 2019 سے قابض بھاتی فورسز کے محاصرے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوپور جیسے بہیمانہ قتل عام نام نہاد بھارتی جمہوریت کے ماتھے پر ایک بدنما دھبہ ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنماوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارتی حکومت نے اپنی فورسز اہلکاروں کو آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ اور دیگر کالے قوانین کے تحت کشمیریوں پر مظالم کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ انہوں نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں قتل عام کے تمام المناک واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تاکہ مجرموں کو سزا دی جا سکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button