APHC-AJK

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ اوردیگر کا شہدائے جموں کو خراج عقیدت

WhatsApp Image 2023-11-06 at 12.30.14 PM

اسلام آباد :کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموںو کشمیر شاخ نے شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آج کنوینر محمود احمد ساغر کی صدارت میں ایک کانفرنس کا انعقادکیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق آزاد جموں وکشمیر کے سابق صدر سرداریعقوب اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ کانفرنس میں آزادکشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان،جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر مشتاق احمد،آزادکشمیر کے وزیر احمد رضا قادری ، چیئرمین انسانی حقوق کونسل پاکستان جمشید احمد، ایڈوکیٹ نبیلہ ارشاد، ناصر قادری، راجہ نجابت حسین، سید یوسف نسیم،  محمد رفیق ڈار، ملک اسحاق، حاجی عارف، عبدالغنی لون، چوہدری فاروق، قاضی عمران، غلام نبی بٹ، اور دیگر نے بھی شرکت کی۔مقررین نے شہدائے جموں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام اس دن کو اس تجدیدعہد کے ساتھ منا تے ہیں کہ وہ اپنے ناقابل تنسیخ حق، حق خود اراداریت کے حصول تک شہداء کا مشن جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا بھارت کی درندہ صفت فوج اور ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کے ظالم فوجیوں نے مکرو فریب سے جموں کے مسلمانوں کا قتل عام کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء نے اپنی جانیں ایک عظیم مقصد کیلئے قربان کیں اور انکی بیش بہاقربانیاں ہرگز فراموش نہیں کی جاسکتیں۔ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کی فورسز ، بھارتی فوجیوں اور ہند و انتہا پسندوں نے جموں کے مختلف علاقوں میں نومبر 1947کے پہلے ہفتے میں پاکستان ہجرت کرنے والے جموں کے لاکھوں مسلمانوں کو شہید کیاتھا۔حریت رہنمائوں نے کہا کہ کشمیری عوام شہدا ء کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے اپنی پرامن جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام بھارت کی غلامی سے آزاد ہوکر کھلی فضا میں سانس لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کے ہاتھوں کشمیریوں کی نسل کشی کو روکنے اور تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button