فاروق رحمانی کا شہید نذیر احمد شاہ کو خراج عقیدت
اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے کشمیری آزادی پسند رہنما نذیر احمد شاہ شہید کی جدوجہد اور قربانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے جنہیں بھارتی فوجیوں نے جون 1994 میں حراست میں لینے کے بعد بہیمانہ تشدد کر کے شہید کر دیا تھا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ شہید نذیر احمد شاہ 1980 اور 1990 کی دہائیوں کے دوران ایک سرکردہ آزادی پسند رہنما تھے۔
انہوں نے کہا کہ نذیر احمد شاہ نے جدوجہد آزادی کی کامیابی سے قیادت کی یہاں تک کہ انہیں قابض فوجیوں نے گرفتار کر کے 15 جون 1994 کو حراست میںلیکر شہید کیا۔
محمد فاروق رحمانی نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم پر مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے حریت رہنماو¿ں سمیت تمام سیاسی نظربندوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔