بھارت

منی پور: کوکی قبیلے کے عیسائی نوجوان کو زندہ جلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل 

mani pur

امپھال:بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں کوکی قبیلے کے ایک عیسائی نوجوان کو درخت کے ساتھ الٹا لٹکا کرزندہ جلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سات سیکنڈ دورانیے کی اس ویڈیو میں درخت سے الٹا لٹکائے گئے قبائلی نوجوان کا چہرہ خون آلود جبکہ اسکے نیچے زمین پر آگ لگائی گئی ہے جس سے اس کے جسم پر آگ لگ گئی ہے۔ ایک پولیس اہلکار نے نوجوان کو زندہ جلانے کے واقعے کی تصدیق کی ہے ۔ شورش زدہ منی پور میں اس گھنائونے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے پر حزب اختلاف کی جماعتوں نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے ۔حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس (انڈیا) نے اس واقعے کو انتہائی افسوسناک اور شرمناک قراردیاہے۔اتحاد نے ٹویٹر پر واقعے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا یہ منی پور سے ہے جہاں  کوکی قبیلے کے عیسائی نوجوان کو زندہ جلا دیا گیاہے۔ ٹویٹ میں کہاگیا ہے کہ وزیر اعظم مودی کو ہمسایہ ملک کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں لیکن وہ منی پور کی تشویشناک صورتحال کو کنٹرول کرنے میں مکمل طورپر ناکام رہے ہیں ۔منی پور کی شمال مشرقی ریاست میں 3مئی سے مسلسل پر تشدد واقعات جاری ہیں اور اس دوران 120سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں بے گھر ہو چکے ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button