بھارت

بھارت میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، 28 افراد ہلاک

flood indiaنئی دلی:
بھارت میں شمال اور شمال مغربی علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہے اور بارشوں اورلینڈ سلائیڈنگ کے باعث28افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چند دنوں سے جاری طوفانی بارشوں کے باعث شمالی اور شمال مغربی بھارت میں لینڈ سلائیڈنگ اور گھرگرنے سمیت دیگر واقعات میں 28افراد کی ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ بعض علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بارشوں سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست راجستھان میں ہوئی ہیں جہاں 16افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ گزشتہ روز 14لوگ ہلاک ہوئے تھے ۔ بھارتی پنجاب میں بھی بارشوں کے باعث ندی اورنالوں میں پانی کے تیز بہائو میں ایک گاڑی بہہ گئی جس سے 9افراد ہلاک ہوگئے جن میں سے 8 کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا جبکہ 2 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہماچل پردیش میں بارشوں اور سیلاب سے 3 لڑکیاں ہلاک بحق ہوگئیں جبکہ بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کے باعث 200سے زائد سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ ریاست ہریانہ میں بھی طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، ہریانہ کے یامونہ نگر ضلع میں بارشوں کے باعث دریا کا بند ٹوٹ گیا ہے جس سے متعد د یہات ڈوب گئے ہیں جبکہ فصلیں بھی زیر آب آگئی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button