آزاد کشمیر

مظفرآباد: غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مظفرآباد: غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی فوج کے بدترین فضائی حملے کے خلاف آج مظفرآباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے کا اہتمام پاسبان حریت جموں وکشمیر نے انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے اشتراک سے کیا تھا۔ مظاہرے کے شرکاءنے ختم نبو چوک سے آزاد جموں و کشمیر اسمبلی گیٹ تک مارچ کیا اور ”آزاد فلسطین، اسرائیلی ظالم فلسطین چھوڑ دو، اسرائیلی حملے بند کرو اور اسرائیلی دہشت گردی ناقابل قبو“کے نعرے لگائے۔
مقرررین نے مظاہرین سے خطاب کرتے کہا کہ غزہ میں ہسپتال میں داخل زخمیوں اور طبی عملے پر بمباری بدترین اسرائیلی جارحیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ کے شہریوں پر ممنوعہ فاسفورس بم گرا رہی ہے ، دنیا کو چاہیے کہ وہ دہشت گرد اسرائیل کو معصوم شہریوں پر مظالم سے باز رکھے۔
مقررین نے کہا کہ دنیا کا امن فلسطین سے اسرائیلی فوج اور مقبوضہ جموں و کشمیر سے بھارتی فوجوں کے انخلاءسے جڑا ہوا ہے۔
انہوں نے غزہ کے مظلوم عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام فلسطینی مسلمانوں کا درد بخوبی محسوس کر رہے ہیں کیونکہ وہ بھی دہائیوں سے بھارتی جبر واستبداد کا شکا رہیں۔
ریلی کی قیادت پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی، مشتاق الاسلام، راجہ آفتاب احمد خان، شوکت جاوید میر، مولانا محمود الحسن اشرف، علی عبداللہ، امیر اعوان، عثمان علی ہاشم، بلال انصاری، محمد اسلم نے کی۔ انقلابی، محمد الطاف منہاس، محمد فیاض خان، فیصل فاروق شیخ اور دیگر نے کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button