آزاد کشمیر

مودی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں حریت رہنماو¿ں کی جائیدادوں پر قبضے کی مذمت

Altaf Buttاسلام آباد:جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین الطاف احمد بٹ نے بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں ظفر اکبر بٹ سمیت کئی حریت رہنماو¿ں اور کارکنوں کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کے حالیہ اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق الطاف احمد بٹ نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ جائیدادوں کی ضبطی مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی طرف سے آزادی کی منصفانہ جدوجہدمیں مصروف کشمیریوں کے خلاف ریاستی جبرکی ایک واضح مثال ہے۔ الطاف احمدبٹ کہا کہ وہ اور ان کے بڑے بھائی ظفر اکبر بٹ مقبوضہ علاقے میں بچپن سے ہی حق خودارادیت کی جاری تحریک میں سرگرم رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے بھارتی مظالم کی وجہ سے سرینگر چھوڑکر پاکستان آنا پڑا ۔

الطاف احمد بٹ نے کہا کہ الجبار ٹرسٹ خیراتی مقاصد کے لیے قائم کیا گیا تھاجو مقبوضہ جموںوکشمیر میں ضرورت مندوں، خاص طور پر طلباءاور بیواو¿ں کی مدد کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اس ٹرسٹ پر بھی بلاجواز پابندی عائد کی، جس کے نتیجے میں آپریشن روک دیا گیا ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بی جے پی حکومت کے غیر منصفانہ اقدامات کا نوٹس لے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button