آزاد کشمیر

باغ:یوتھ فیسٹیول کا آغاز، لوگوں کا جوش و خروش دیدنی

باغ: آزاد جموں وکشمیر کے شہر باغ میں یوتھ فیسٹیول 2024 کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سردار محمد حسین سپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے فیسٹیول کا افتتاح یکم اکتوبر بروز منگل رکن ضلع کونسل سردار نعیم فاروق نے کیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی انفارمیشن وٹیکنالوجی کے وزیر سردار ضیاءالقمر تھے ۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے خطاب میں آزاد جموں وکشمیر کی تعمیر و ترقی کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ فیسٹیول 7اکتوبر تک جاری رہے گا۔ اس دوران مختلف مقابلوں اور دیگر پروگراموںکا انعقاد کیا جا ئے گا۔ میلے کا بنیاد ی مقصد نوجوانوںکی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ، انہیں آگے بڑھنے کے موقع فراہم کرنا اور تقافتی وسماجی بیدار ی اور علم وہنر کو فروغ دینا ہے۔آج میلے کا دوسرا دن ہے اور لوگوں کا جوش وخروش دیدنی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button