آزاد کشمیر

آزاد جموں وکشمیر میں ”یوم سیاہ“ کے موقع پر مظاہروں ، ریلیوں کا انعقاد

20231027_094221مظفر آباد:” یوم سیاہ “ کے سلسلے میں آزاد جموں وکشمیر میں بھی بڑے پیمانے پر بھارت مخالف مظاہروں اور ریلیوں کا انعقاد کیاگیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پاسبان حریت جموں کشمیر کے زہر اہتمام آزاد جموں وکشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد میں ایک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت پاسبان حریت کے چیئرمین ع±زیراحمدغزالی، مشتاق احمد بٹ، عثمان علی ہاشم، مشتاق السلام، شوکت جاوید میر، جاوید احمد مغل، ڈاکٹر محمد منظور، خالد محمود زیدی، خواجہ محمد صادق، اسحاق شاہین، علی محمد بٹ، چوہدری اسماعیل، محمد مشتاق چوہدری، الف دین ڈار اور دیگر نے کی۔ریلی کے شرکا نے بازﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔انہوں نے ”انخلاءانخلاءبھارتی فوجی انخلا ، بھارتیو غاصبو جموں کشمیر چھوڑ دو،جس کشمیر کو خوں سے سینچا وہ کشمیر ہمارا ہے” کے فلک شگاف نعرے بلند کررہے تھے۔ مقررین نے ریلی کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ بھارت نے 27 اکتوبر 1947 کو کشمیریوں کی مرضی کیخلاف ریاست جموںوکشمیر کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کیا اور وہ نہتے کشمیریوں کو آزادی کے مطالبے کی پاداش میں بے انتہا مظالم کا نشانہ بنا رہا ہے۔ مقررین نے کہا کہ کشمیری گزشتہ 76 برسوں سے اپنی آزادی، حق خودارادیت کیلئے لازوال جدوجہد کررہے ہیں اور بھارت تمام تر چیرہ دستیوں کے باوجود انکے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام ہو چکا ہے۔ انہوںنے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ کشمیر کے بارے میں اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے ۔جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ ضلع کوٹلی کے زیر اہتمام مہاجر کیمپ گلپور سے گلپور چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مہاجرین اتحاد فورم کے سرپرست اعلیٰ سردار حاجی محمد عارف نے کی۔ریلی سے صدر پیر پنجال فریڈم موومنٹ ضلع کوٹلی سردار آفتاب عارف سابق ایڈمنسٹریٹر راجہ شفیق، پرنسیپل گلفام سلطانیہ سردار عقیل، صدر چنار پریس کلب گلپور ڈاکٹر مزمل زیدی، سینئر نائب صدر مسلم لیگ نواز سردار سرفراز اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ کشمیری اپنے شہداءکے مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں اور بھارت اپنی ریاستی دہشت گردی سے انکے جذبہ حریت کو ہرگز متزلزل نہیں کرسکتا۔ ریلی کے اختتام پر سردار حاجی WhatsApp Image 2023-10-27 at 3.18.53 PMمحمد عارف نے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کی آزادی کیلئے دعا کی۔
ضلع بمبر میں بھی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام ڈگری کالج میں ”یوم سیاہ کانفرنس “ کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں بڑی تعداد میں اساتذہ اور طلبا نے شرکت کی۔
کانفرنس کی صدارت مجاہد ذیشان نے کی۔ عوامی پارٹی کے نائب چیئرمین امتیاز احمد بٹ اور دیگر مقررین نے مقبوضہ جموںوکشمیر میں جاری سفاکانہ بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے قوام متحدہ اور او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق ، حق خود ارادیت دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button